ایلس ویلز کی پاکستان کے کردار کی تعریفیں۔۔

May 21, 2020 3:32 pm

جدت ویب ڈیسک ::واشنگٹن :ایلس ویلز کی پاکستان کے کردار کی تعریفیں۔۔…………… امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نےافغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان،امریکاکے تعلقات میں بہتری آئی ہے، پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔ ایلس ویلز نے افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا طالبان کومذاکرات کی میزپرلانےکیلئےزلمے خلیل زاد کو پاکستان کا بھرپورتعاون ملا ۔
آن لائن میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کی بنیاد ہماری ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن کے لیے تعمیری کام کرنے پر محیط ہے‘۔امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا نے کہا جہاں ہم نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کے لیے طالبان کی حوصلہ افزائی کے تعمیری اقدامات دیکھے وہیں پاکستان نےخطےمیں عدم استحکام کرنیوالی تنظیموں کیخلاف مؤثر اقدامات کئے۔
انھوں نے کہا کہ امن عمل میں بین الافغان سیاسی مذاکرات کی پیش رفت مشکل ہے، یہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پر تشدد کارروائیاں کم کریں۔
ایلس ویلز نے افغان حکومت اور طالبان پر کورونا وائرس اور داعش سے متحد ہو کر لڑنے پر روز دیتے ہوئے کہا افغانستان میں جاری پر تشدد کارروائیاں ایک ’ناقابل برداشت سطح‘ کی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں بیورو برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی پرنسپل ڈپٹی سیکریٹری ایلس ویلز رواں ماہ ریٹائر ہورہی ہیں اور یہ ان کی آخری سرکاری میڈیا بریفنگ تھی۔

متعلقہ خبریں