سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا

May 18, 2020 3:19 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔ پیر جاری بیان کے مطابق ایسوسی ایشن نے کہاکہ گیس کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق گیس قیمت میں چالیس فیصد کمی ممکن ہے، کروڈ آئل اور سلفر آئل کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے، گیس کی قیمت بھی کم کی جائے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت اکسٹھ ڈالر سے گر کر تیس ڈالر، ہائی سلفر آئل قیمت391 ڈالر سے کم ہو کر 151 ڈالر ہو گئی ہے، اوگرا قانون کے مطابق فوری سماعت کر کے گیس کی قیمتیں کم کرے۔ایسوسی ایشن نے کہاکہ اوگرا کا کورم کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ گیس قیمت جلد کم کی جائے، گیس کمپنیاں روزانہ کے بنیاد پر اربوں روپے اضافی کما رہی ہیں۔ عوام سی این جی سیکٹر اور صنعتی شعبہ کو فائدہ منتقل کیا جائے، مالی مشکلات کے باعث عوام کے لئے ایندھن کی قیمت اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یکم جون سے سی این جی کے لئے گیس کی قیمت کم کی جائے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت عید کے بعد قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائے۔گیس پرائسنگ فارمولے پر عمل کیا جائے تاکہ کروڑوں افراد کو ریلیف ملے۔

متعلقہ خبریں