500وینٹی لیٹرز بطور سٹرٹیجک ذخائر محفوظ ہیں ،ضرورت کے مطابق صوبوںکے حوالے کیا جائیگا’ این ڈی ایم اے

Ventilators in Pakistan
May 18, 2020 2:04 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : 500سے زائد وینٹی لیٹرز قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے گودام میں بطور سٹرٹیجک ذخائر محفوظ ہیں اور انہیں صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق حوالے کیا جائے گا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی ضروریات کے مطابق سندھ میں کافی وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ۔این ڈی ایم اے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو وفاق کی جانب سے امداد فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں