وزرات ریلوے نے 10مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے پر غور شروع کر دیا

May 5, 2020 5:51 pm

جدت ویب ڈیسک ::وزرات ریلوے نے 10مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ، محدود آپریشن لاک ڈاؤن میں نرمی کے حکومتی فیصلے سے مشروط ہوگا۔ حکومتی اجازت ملتے ہی24ٹرینیں ابتدائی طور پر چلائی جائیں گی ، 7مئی کو ٹرین آپریشن بحال کرنے سے پہلے ریہرسل کی جائے گی ۔
وزارت ریلوے نےٹرین آپریشن کی تیاریاں مکمل کرنے کیلئے ریلوے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں ، ریلوے پہلے مرحلہ پر چاروں صوبوں میں 24خصوصی ٹرینیں خصوصی انتظامات کے ساتھ چلائے گا ۔
ٹرین آپریشن شروع ہونےپر مسافر ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے ، خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا ، اسٹیشن سے 200 میٹر تک کے ایریا میں غیر ضروری افراد کے داخلہ پر پابندی ہوگی ۔
مسافروں کے پاس اپنے ماسک ، گلوز ، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازمی ہو گا ، مسافروں کو سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا جس میں ان پر سٹیشن میں داخلے سے قبل سینیٹائزر سپرے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں