وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بنائے گئے کورونا آئسولیشن مرکز کا دورہ کیا۔

March 26, 2020 2:59 pm

ویب ڈیسک ::وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ بنے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کورونا آئسولیشن سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے، معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چینی سفیر بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں گئے، انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی

کورونا سے بچاؤ کیلئے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پرمشتمل ہے جبکہ آئسولیشن ہسپتال اور متعدد امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں قائم کردہ 50 بستروں پر مشتمل کرونا وائرس آئیسولیشن سنٹر کا دورہ #PrimeMinisterImranKhan

Posted by Daily Jiddat Karachi on Thursday, March 26, 2020

متعلقہ خبریں