بیرون ملک سے آنے والے رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں، فواد چوہدری

Fawad Chaudhry Federal Minister for Science and Technology
March 25, 2020 1:59 pm

جہلم: جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں، تمام لوگ یا تو بیرون ملک سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کے لئے خطرہ نہ بنیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، فوری طور پر لاک ڈان سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں