چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چین

China and Pakistan
March 25, 2020 1:43 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی جب کہ علی بابا فانڈیشن اورجیک ما فانڈیشن کی طرف سے پاکستان کوامدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ جیکما فاونڈیشن اورعلی بابا فانڈیشن کے زیراہتمام این 95 اورسرجیکل ماسک والا طیارہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا اورہواوے نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیوکانفرنس کا نظام دیا۔

متعلقہ خبریں