آج سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے، فرنیچر کی مارکیٹیں بند۔ نوٹیفکیشن جاری

March 18, 2020 11:29 am

کراچی جدت ویب ڈیسک ::: شہر قائد میں آج سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے، فرنیچر کی مارکیٹیں بند کر دی گئیں، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج (بدھ) سے کراچی میں ریسٹور نٹ، شاپنگ مالز، سینٹرز، مار کیٹیں، الیکٹرانکس مارکیٹس، آٹو پارٹس، کپڑے کی دکانیں، اور فرنیچر مارکیٹس 15 دن تک بند ہوں گی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کے اسٹورز، پھلوں، سبزیوں، گوشت، دودھ اور اشیا خور و نوش کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، جب کہ چائے ہوٹل، سی ویو، پارکس بند ہوں گی.
نوٹیفکیشن کے مطابق سبزی، مچھلی مارکیٹ، سپر مارکیٹس، کھانے کے ہوٹل، فروٹ مارکیٹ، گوشت، مرغی کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ شہری ہوم ڈلیوری پر بھی سامان اور کھانا منگوا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں