پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

March 3, 2020 1:17 pm

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں