فروری ہمیشہ یاد گار رہے گا 2019 ، پاک، بھارت اسٹینڈ آف میں پاکستانی مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلندکردیا

February 26, 2020 1:51 pm

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک ::فروری 2019 میں پاک، بھارت اسٹینڈ آف میں پاکستانی مسلح افواج نےقوم کاسرفخرسےبلندکردیا، دشمن نے پاکستان کی طرف رخ کیا تو مسلح افواج نے دبوچا اور زمین پر دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق پاک، بھارت اسٹینڈ آف کا ایک سال مکمل ہوگیا، اس اسٹینڈ آف میں پاکستانی مسلح افواج نےقوم کاسرفخرسےبلند کیا اور ہر محاذ پر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
بھارت نے جارحیت میں پہل کی اور پاکستان نے دشمن کو دہلا دینے والا جواب دیا،پاکستانی فوج نےنہ صرف سرحدوں کادفاع کیا بلکہ عالمی قوانین کے مطابق ابھی نندن کومقامی آبادی کےغیض و غضب سے بچایا۔
بھارتی تباہ شدہ مگ 21 بائسن کاپائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتار ہوا،ایل اوسی پر بھارتی دہشت گردی کا شکار آبادی نے اپنا غصہ بھارتی پائلٹ پر نکالا تو پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو مقامی آبادی کے غیض وغضب سے بچایا۔
لائن آف کنٹرول پرابھی نندن کی گرفتاری کی جگہ پرایک یادگار تعمیر کی گئی ہے، یادگار ہماری مسلح افواج اور عوام کے حوصلوں کی درخشاں ستارہ ہے اور یاد دلاتی رہے گی کہ دفاع وطن کیلئےعوام اورافواج پاکستان ہمہ وقت تیارہیں۔
پاکستانی افواج نے جنگی ماحول میں بھی تمام عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کی اور پاکستان نے تمام انسانی، اخلاقی اور سفارتی تقاضے پورے کئے ، دنیا نے 27فروری 2019کوبھارتی فورسز کی جارحیت اور پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ جنگی مہارتیں ، اخلاقیات بھی دیکھیں۔

Image result for Pakistan Air Force made Operation Swift Retort Memorial at PAF

Image result for Pakistan Air Force made Operation Swift Retort Memorial at PAF

Image result for Pakistan Air Force made Operation Swift Retort Memorial at PAF

متعلقہ خبریں