حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

February 21, 2020 3:02 pm

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے وزارت قانون کو تعیناتی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ خالد جاوید خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کی حیثیت سے تقرری کی سمری آج ہی وزیر اعظم آفس بھجوائے۔
قبل ازیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے لکھا کہ حکومت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے، آئینی اداروں کی عزت و توقیرہمارے لیے انتہائی مقدم ہے، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں