پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

February 14, 2020 7:19 pm

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔
ترک وزیر دفاع نے خطے میں تناؤ روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی ہمیشہ ہر موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں