جنوبی افریقا نےدورہ پاکستان اورسیریز منسوخ کردی

February 14, 2020 6:51 pm

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان سےمعذرت کرلی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 23 مارچ سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ پی سی بی نے میچز کے لیے 24،25 اور 27 مارچ کی تاریخیں تجویز کیں لیکن اب مجوزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے فی الحال دورہ نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ مستقبل میں دونوں ملک باہمی مشاورت کے بعدسیریز کھیلنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔یاد رہےکہ رواں ماہ 10 فروری کو راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں