مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان پہنچ گئے

February 13, 2020 10:38 am

پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ دراز ہونے لگا، ایم سی سی 48 سال بعد سنگا کارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی، بعد ازاں کپتان کمارسنگا کارا چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
واضح‌رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا شورو غوغا ہے اس سلسلےمیں کئی نامور کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں.

Image result for MCC kumar sangakkara reached in lahore

متعلقہ خبریں