وزیرا علیٰ سندھ کا سپریم کورٹ کے حکم پر جواب،عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں

February 12, 2020 2:55 pm

ویب ڈیسک ::: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالتی حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں کو مسمار کرنے سے معذرت کرلی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں رضامند نہیں، عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں۔
آئی جی سندھ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ وفاق کو ہم نے آئی جی کے نام ان کی درخواست پر دیئے ہیں، امید کرتے ہیں کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے آئی جی مقرر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کل بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام کے جیل میں رکھا گیا، عدالت نے فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کو ختم کر نے کا حکم دیا ہے. سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت سے کچھ نہیں ہوگا، منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا تو لوکل ٹرانسپورٹ جیسا حال ہوگا۔

متعلقہ خبریں