پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

January 27, 2020 4:50 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک :: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف تیسرا میچ منسوخ ہونے پر افسردو ہونے والے شائقین کو پی سی بی نے زبردست خوشخبری سنا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ ہونے پر شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، بارش کےباعث منسوخ تیسرے ٹی 20میچ کےٹکٹس کے پیسے واپس کئےجائیں گے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔
پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں