طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی

January 27, 2020 4:31 pm

مظفرآباد:جدت ویب ڈیسک ::عمران خان کی تعلیمی اداروں میں اصطلاحات کے اثرات آزادکشمیرمیں پہنچنے لگے، طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی،اطلاعات کےمطابق آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک سرکلر جاری کیا ہےجس میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جامعات کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ پنجاب اورکے پی میں تعلیمی اداروں میں عریانی اورفحاشی کےخلاف آپریشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، چند دن قبل پنجاب میں میڈیکل شعبہ سے وابستہ سٹوڈنٹس اوردیگرعملے پرجینز کی تنگ پینٹ پہننے پرپابندی عائد کردی ہے جسے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے

Image result for lipstick banned in university

متعلقہ خبریں