افغان ائیر لائنز آریانا کا مسافر طیارہ غزنی میں گر کر تباہ۔ 83 مسافر سوار تھے

January 27, 2020 4:07 pm

جدت ویب ڈیسک ::نیوز کے مطابق صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن خلیق آباد اکبری نے ضلع ڈیہ یاک میں طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں 83مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔
البتہ غزنی صوبے کے گورنر کے ترجمان عارف نوری نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ علم نہیں یہ مسافر طیارہ تھا یا فوجی اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اس میں کتنے مسافر سوار تھے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ غزنی کے ضلع ڈیہ یاک میں دوپہر ایک بجکر 10منٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے گاؤں کے لوگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے اور ہمیں ابھی تک نہیں معلوم کہ یہ مسافر طیارہ ہے یا فوجی۔
صوبہ غزنی کے ترجمان عزیز اللہ اعظمی نے افغان ایئرلائن کے طیارے آریانہ ایئربس کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک ہلاکتوں یا زخمی ہونے والے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
صوبائی پولیس کے ترجمان نے بھی طیارے کی تباہی کی تصدیق کردی ہے لیکن وہ بھی یہ شناخت کرنے میں ناکام رہے کہ یہ مسافر طیارہ تھا یا فوجی۔
جنگ زدہ افغانستان میں فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں کیونکہ خراب موسم اور ناقص طیارے نچلی پرواز پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شدت پسند گروپ انہیں نشانہ بناتے ہیںImage result for afghanistan air plane aryiana crashed

طیارہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی

Image result for afghanistan air plane aryiana crashed

متعلقہ خبریں