وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے

January 27, 2020 3:46 pm

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک ::وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائیشیا جائیں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے 2روزہ سرکاری دورے کا شیڈول طے ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائیشیا جائیں گے، ان کے ہمراہ اعلٰی سطح کاوفدبھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی اور دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربھی گفتگوہوگی جبکہ پاکستان،ملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پر مذاکرات 4فروری کوہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔

متعلقہ خبریں