نومنتخب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےاپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

January 27, 2020 1:26 pm

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری دوپہرایک بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے2نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈآفس میں ہوگی ، جس میں 2نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنرنومنتخب ممبران سےحلف لیں گے۔
خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔
یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں