نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbasi
January 26, 2020 5:49 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم نواز شریف شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔

متعلقہ خبریں