وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

Imran Khan Prime Minister Of Pakistan PTI
January 26, 2020 5:45 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : کامیاب جوان پروگرام کے تحت سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کا سندھ میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گیاور سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاس کراچی میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وفاقی وزرا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے، سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں