دنیابھرمیں کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں

Kashmir Black Day
January 26, 2020 3:58 pm

سری نگر: جدت ویب ڈیسک :دنیابھرمیں کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہیہیں یوم سیاہ کیموقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔حریت رہنماں کی اپیل پر دنیا بھر میں کشمیری نام نہاد بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کوگزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں کشمیریوں کی جانب سے بھارت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔صدر آزاد کشمیرمسعودخان نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقیمیں یوم جمہوریہ منانے کاحق نہیں رکھتا، بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کومحصورکررکھاہے، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانیکیلییکردارادا کرے۔

متعلقہ خبریں