عوام ایک بار پھر مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں، بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

January 18, 2020 12:25 pm

جدت ویب ڈیسک ::ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر کیلئے کیا جائے گا، پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری نیپرا کو بھیج دی۔
سمری کی سماعت 29 جنوری کو ہوگی، منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

متعلقہ خبریں