اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری

January 14, 2020 12:13 pm

جدت ویب ڈیسک ::سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہاری جاری کر دیا گیا ، گلبرگ لاہور میں 4 کنال 17 مرلہ بنگلہ ، فرنیچر و نوادرات کی نیلامی ہو گی ۔
اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی 28 جنوری کو دوپہر 12 بجے ہو گی ، 12 کمروں پر مشتمل گھر کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔
اس سے قبل احتساب عدالت اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے ۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنا یا تھا، تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔
تبسم اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد مجھے تحفہ میں دی تھی، تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں۔
عدالت کی جانب سے گھر چھاپے کے دوران بنائی گئی نیب کی ویڈیو فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی ۔

متعلقہ خبریں