وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی

January 14, 2020 11:10 am

جدت ویب ڈیسک ::وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ، ذرائع کے مطابق اہم قومی و اسٹریٹجک فیصلوں کا فورم 12 ارکان پر مشتمل ہو گا ، وزیر اعطم قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ ، مشیر خزانہ ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں