عوام کو نئے سال پر مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے کو تیار

December 30, 2019 5:33 pm

جدت ویب ڈیسک :::: یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپےاور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ سے قیمتوں میں اضافہ روک سکتی ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ خبریں