کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے پکڑے گئے سامان کو تلف کر دیا گیا

December 13, 2019 4:54 pm

جدت ویب ڈیسک ) کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں پکڑے جانے والے سامان کو تلف کر دیا گیا۔
منشیات کی کھیپ کسٹم حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کی تھی۔ گڈاپ پر منعقد تقریب میں پہلے منشیات پر بلڈوزر چلایا گیا اور پھر آگ لگا دی گئی۔
تقریب میں ممبر کسٹم جواد آغا اور سکیورٹی حکام شریک تھے۔ ممبرکسٹم جواد آغا نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیرھ ارب روپے مالیت کے سامان کو تلف کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹم نے جولائی سے اب تک ساڑھے چودہ کروڑ کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےاپنی افرادی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Image result for narcotics custom pakistan

متعلقہ خبریں