پی آئی سی سانحہ میں پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، سی سی پی او لاہور

December 12, 2019 11:30 am

جدت ویب ڈیسک ::سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پی آئی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پولیس نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یہ سانحہ پہلے سے طے نہیں تھا ، کچھ لوگ اکٹھے ہوئے اور اچانک چل پڑے ، ہماری فورسز نے انہیں مختلف پوائنٹس پر انگیج رکھا ، بلا وجہ طاقت کا استعمال نہیں کر سکتے ، لہذا یہ کہنا درست نہیں کہ پولیس نے کچھ نہیں کیا۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا اور سیف سٹی سمیت تمام ذرائع سے فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کی بنیاد پر ملزموں کی بہت حد تک پہچان ہو چکی ہے ، آج اور آنے والے دنوں میں بھی قانونی کارروائی جاری رہے گی ۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ آج کی حکمت عملی یہ ہے کہ پی آئی سی سمیت تمام حساس پوائنٹس پر بھاری تعداد میں نفری تعینات کر دی ہے ، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں