یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petrol Price in Pakistan Today
November 29, 2019 2:33 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ دسمبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں