وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

November 21, 2019 4:21 pm

جدت ویب ڈیسک ::رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی گفتگو کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے دفاعی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی

متعلقہ خبریں