پاکستان کا قومی ترانہ بجا تو تھوڑی سی جذباتی ہوگئی، شنیرا اکرم

November 21, 2019 12:04 pm

جدت ویب  ڈیسک ::پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ سنا تو جذباتی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ان کے لئے مشکل ہے کہ کس ٹیم کو سپورٹ کریں۔انہوں نے مزید لکھا ہےکہ میچ شروع ہونے سے پہلے جب پاکستان کا قومی ترانہ بجا تو وہ تھوڑی سی جذباتی ہوگئی تھیں۔

متعلقہ خبریں