سامان برائے فروخت۔وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر سات پر بولی لگے گی

November 20, 2019 6:48 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :: گاڑیوں کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کا سامان فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، ٹینڈر کے مطابق بولی وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر سات کے قریب ہو گی۔
فروخت کیلئے دستیاب سامان میں گاڑیوں کے استعمال شدہ پرزہ جات، ناکارہ ٹائرز، بیٹریاں، دفتری سامان، کمپیوٹرز، مشینوں کے پرزہ جات وغیرہ شامل ہیں۔
دیگر سامان میں بیڈ شیٹس، ٹاولز، اور گھریلو سامان کی اشیاء شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنی کفایت شعار پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کرنے اور نیلامی سے حاصل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد 17 ستمبر کووزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ 17 ستمبر کو 62 گاڑیاں نیلام ہو ئی تھیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بھی فروخت کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں