ریاست اور پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والا مجرم قرار، 4 سال قید

November 13, 2019 5:11 pm

جدت ویب ڈیسک ::ریاست اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے مجرم کو 4 سال قید اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اشفاق احمد رانا نے سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملزم زاہد ممتاز کو مجرم قرار دے دیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے ملزم زاہد ممتاز کے خلاف 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق زاہد ممتاز کو 4 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں