حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہورہی ہے ، مریم اور نگزیب

Maryam Aurangzeb
November 13, 2019 4:31 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہورہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے بدھ کو آنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت محمد نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کو اب تک دو مرتبہ سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جا چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز بارباروسا دینا محمد نواز شریف کی صحت کی موجودہ کیفیت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،حکومت کو محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین ،خطرات کا قطعاً احساس نہیں۔انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یے ان کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے۔

متعلقہ خبریں