مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردو س عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan
November 13, 2019 4:17 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔(پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

متعلقہ خبریں