نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش

Nawaz Sharif
November 13, 2019 3:53 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہیں۔گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس ہونا تھا جو کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اس وقت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت جاری ہے جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہیں جب کہ وزیر قانون فروغ نسیم شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس میں حکومتی فیصلے کا اعلان کریں گے جس میں فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں