کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وزیر خزانہ تعینات

November 11, 2019 2:13 pm

جدت ویب ڈیسک ::کویت کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا جا رہا ہے، اقتصادی امور کی ماہر مریم العقیل کو وزیر خزانہ نایف الحجرف کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
کویتی خبر رساں ادارے کُونا کے مطابق وزیر خزانہ نایف الحجرف کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل ماہر اقتصادیات ہیں، کویت یونیورسٹی سے منسلک رہیں، وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں اور بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں 2016 میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔Image result for kuwait women finance minister maryam

متعلقہ خبریں