کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، رپورٹ جاری

November 9, 2019 7:05 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گزشتہ ماہ شہریوں کو 5 ہزار سے زائد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں کراچی کے شہریوں سے 3468 سے زائد موبائل فون چھین لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں شہریوں سے 2374 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں، شہریوں کو 97 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود لاوارث موٹر سائیکلوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 43 موٹر سائیکلیں کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں، مالکان دستاویزات دکھا کر موٹر سائیکلیں لے جاسکتے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ شہر قائدمیں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہریوں کو روزانہ موٹرسائیکل، گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں