کرتار پور راہداری کا افتتاح۔جس نے بھارت میں کھلبلی مچا کر رکھ دی

November 9, 2019 1:00 pm

جدت ویب ڈیسک ::کرتار گوردوارہ صاحب میں لگے اس پلر پر شیشے میں جو ” بم “ رکھا گیاہے اس کی کیا تاریخ ہے ؟ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں تاہم اس موقع پر نہایت ہی دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے جس نے بھارت میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری کا کام تیز رفتاری کے ساتھ نہایت ہی قلیل وقت میں مکمل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت کے ساتھ معاہدے بھی ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو خصوصی رعایات کا بھی اعلان کر دیاہے ۔
بھارتی ویب سائٹ ” دی ایشین ایج “ کی رپورٹ جس میں ایک پلر بنایا گیاہے جس پر اوپر شیشے کا کیس ہے جس میں ایک پرانا استعمال شدہ بم رکھا گیاہے جبکہ اس کے ساتھ ایک بورڈ نصب ہے جس میں ہندی ، اردو اور انگریزی زبان میں اس کی تاریخ درج ہے ۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہناہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے گوردوارہ کرتار پور میں ایک بم کی بھی نمائش کی ہے جو کہ 1971 کی جنگ میں بھارتی فضائیہ نے کرتار پور گوردوارے پر گریا تھا ۔ اس کے ساتھ درج بورڈ پر تحریر درج ہے کہ یہ بم انڈین فورس کی جانب سے گوردوارے کو تباہ کرنے کیلئے گرایا گیا تھا لیکن یہ بم سری کھوہ صاحب میں جا گرا جس کے باعث گوردوارے کو رتی بھر بھی نقصان نہیں پہنچا ، سکھ برادری کیلئے یہ نہایت ہی مقدس مقام ہے اور یہ کنواں وہ ہے جس سے گورونانک اپنے کھیتوں کو سیراب کیا کرتے تھے ۔
یہ ہماری تاریخ ہے اور اسے ہم اگلی نسلوں سے نہیں چھپا سکتے ، بھارتی فضائیہ نے 1971 میں گوردوارہ کرتار پور صاحب پر بم گرایا ۔

Image result for the asian age karatarpur

متعلقہ خبریں