کراچی والے تیاری کر لیں۔شہر میں کل سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

November 7, 2019 1:47 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::کراچی والے تیاری کرلیں۔۔۔اگلے دوروز کے دوران شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کاامکان ہے جب کہ موسم سرما کی پہلی سرد لہر کے دوران درجہ حرارت میں مذید 3ڈگری کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے شمالی علاقہ جات اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے اثرات شہرپریخ بستہ ہواؤں کی شکل میں اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق اگلے 2روز کے دوران شہرکا کم سے کم پارہ 3ڈگری کمی سے 20ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے،ان کا کہناہے کہ نومبر میں کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ16.8ڈگری ہے،متوقع سردی کی جذوی لہر کی وجہ سے کوئی ریکارڈ تو نہیں ٹوٹ رہا تاہم گذشتہ کے مقابلے میں خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ان کا کہناہے کہ آج کل شہر کا صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 24ڈگری ریکارڈ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں