کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز کا نام گینیز بک آف ورلڈ میں درج

November 2, 2019 5:42 pm

کراچی ،جدت ویب ڈیسک :: پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، تعلیم کا میدان ہو یا کھیل کا میدان ، سائنس کا میدان ہو طب کو میدان بڑے بڑے پاکستانی نام کما چکے ہیں، یہ نام بڑے نہہیں بلکہ اس قوم کے نونہال بھی کما رہےہیں جس طرح کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز نے نام کمایاہے

رپورٹ کے مطابق کراچی کے 11 سالہ ہونہاربچےایماز نے ایک منٹ میں سب سے ذیادہ ماملک کے نام لیکر بازی لے لی ،اسی کارنامے کی وجہ سے ایمازعلی آبرو نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ، یہ بھی یاد رہےکہ یہ اعزاز ایماز کانہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز جسے ایماز نے اس کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا

ایماز نے بھارتی نوجوان واجو بھالو کا ریکارڈ توڑ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام حاصل کیا ، اس بچے کا کہنا ہےکہ وہ آئندہ بھی اس قسم کے کارنامے سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا ، ایماز کا یہ بھی کہنا ہےاسے بھارتی مدقابل کو شکست دیکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے

متعلقہ خبریں