کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، گورنر سندھ

November 2, 2019 3:03 pm

کراچی ۔جدت ویب ڈیسک ::: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، رینجرز کی کاوشیں صوبے بھرمیں بحالی امن کی صورت نظرآتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوان یاد رکھیں ایک قابل فخرادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، رینجرز کی کاوشیں صوبے بھرمیں بحالی امن کی صورت نظرآتی ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا سہارا لینے والوں کا بھی رینجرز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، شہرمیں امن کی بحالی کے 6 برس میں رینجرز نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ 19000سے زائد آپریشن کر کے 14 ہزارسے زائد گینگسٹرکو رینجرز نے پکڑا، رینجرز نے ہی کراچی کو معاشی و تجارتی استحکام بخشنے میں کردار ادا کیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رینجرزکے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جن عناصرکی وجہ سے امن تباہ ہوا امید ہے انہیں پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں