مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں‘وزیر داخلہ

Ajaz Shah Interior Minister Pakistan
October 20, 2019 5:58 pm

ننکانہ جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں احتجاج اور دھرنے ہوتے رہتے ہیں ہر جائز مطالبات کیلئے تیار ہیںکسی کو ملکی معیشت اور امن وامان سے نہیں کھیلنے دیں گے با شعورنے پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے ووٹ دیا ہے ملک گرے لسٹ سے بچ گیا اب معیشت بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آو¿ٹ ہونے کے باوجود بضد ہیں ہمارے 4سال ابھی باقی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل ا لرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں مولانا سیاست کھیلیں انتشار نہ پھیلائیں ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کسی کو ملک کے امن و امان اور معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مثبت سوچ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔

متعلقہ خبریں