اپوزیشن متفق ہے کہ 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal
October 20, 2019 5:52 pm

شکر گڑھ: جدت ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے کہ 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف سے لے کر گوادر سے گلگت تک مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور کارکن چٹان کی طرح اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) 27 اکتوبر کو کشمیر کی حمایت میں ریلیاں نکالے گی اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر31 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد جلسے میں اپوزیشن جماعتیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی۔ حکومت جان شکنجے میں آنے پر مذاکرات کا لالی پاپ دے رہی ہے، اپوزیشن متفق ہے کہ 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں