پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan
October 20, 2019 5:36 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اس ضمن میں مزید مزید اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تو دوسری جانب وزیراعظم عمران اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت شخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس لمحے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایسی صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟ ۔

متعلقہ خبریں