ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج

DG ISPR Maj Gen Asif Ghafoor
October 20, 2019 5:18 pm

راولپنڈی: جدت ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔

متعلقہ خبریں