وزیراعظم نے کیا ایسا فیصلہ کہ اپوزیشن ہوئی پریشان

October 14, 2019 5:47 pm

جدت ویب ڈیسک ::وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جیلوں سے ایئر کنڈیشنز نکلوانےکیلیے نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ میں پیش کر دیا گیا ہے،نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مطابق 5کروڑسے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائیگا.
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو دورہ چین سےمتعلق اعتماد میں لیا،وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی،وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کو دورہ ایران اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں سے متعلق بتایا۔
وزیراعظم نے کابینہ کو کل دورہ سعودی عرب کے مقاصد سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،
وفاقی کابینہ اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حقوق کا قانون آرڈیننس سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی،آرڈیننس کے تحت خواتین کی درخواست پر وراثت میں ان کا حق ملے گا،وفاقی محتسب متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے وراثت کا حق دلوائیں گے،آرڈیننس کےتحت متاثرہ خواتین کو2ماہ کےاندروراثت میں ان کاحق دلوایاجائے گا

متعلقہ خبریں