پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

October 14, 2019 12:48 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کو شان دار فتح حاصل ہوئی ہے، بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی 3 سال کے لیے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب قرار دے دیے گئے ہیں، بھارتی وفد نے بھرپور کوشش کی کہ وہ مجلس عاملہ کے رکن منتخب نہ ہو سکیں۔
پاکستان نے مجلس عاملہ کے رکن کے انتخاب کے لیے گروپ میں خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد ہار یقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے اپنے امیدوار کا نام واپس لے کر شکست مان لی۔
انٹر پارلیمانی یونین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیدوار کی دست برداری پر رضا ربانی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
قبل ازیں بلغراد، سربیا میں دنیا کی 188 پارلیمانوں پر مشتمل انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے شرکت کی، ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کی صدارت بھی اسد قیصر نے کی۔
اعلامیے کے مطابق ایشیا پیسیفک ممالک نے رضا ربانی کو 3 سال کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا رکن جب کہ سینٹر جاوید عباسی کو ڈرافٹنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان بھی کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کی رکن منتخب ہوئیں۔   بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار رضا ربانی کو تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کرلیا گیا، پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح حاصل ہوئی اور بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کامیاب ہوگیا۔

انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد شریک انٹرپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔اسپیکر اسد قیصر بین القوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں اور پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی وفد نے انتخابات موخر کروانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بھارتی چال کو چونتیس رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی۔ہاریقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے امیدوار شسی تہور کا نام واپس لیکر شکست مان لی، بھارتی امیدوارکی دستبرداری پرررضاربانی بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔  اعلامیہ کے مطابق رضاربانی تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ نے سینٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کیا۔

متعلقہ خبریں