ڈی جی رینجرز سندھ کا رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Sindh Rangers
October 13, 2019 4:59 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دارون علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن وامان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مو?ثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ خبریں